یوم پاکستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی پھالیہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام

featured
Share

Share This Post

or copy the link

یوم پاکستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی پھالیہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے دیگر تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ تحصیل میونسپل دفتر کی عمارت پر قومی پرچم لہرایا پرچم کشائی سے قبل ریسکیو 1122 اور پولیس کے چاق وچوبند دستوں نےقومی ترانے کی دھن پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور پرچم کو سلامی پیش کی .

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2021) ملک بھر کی طرح میونسپل کمیٹی پھالیہ میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار،ڈی ایس پی سرکل پھالیہ چوہدری اسد اسحاق ، چیف آفیسر چوہدری عرفان احمد گوندل، اور سی او تحصیل کونسل پھالیہ رضوان بشیر آغا نے پرچم کشائی کی، پرچم کشائی سے قبل ریسکیو 1122 اور پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے قومی ترانے کی دھن پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی .

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دے کر حاصل کیا ھے اور اس دن کا مقصد قومی یکجہتی کے جزبہ کو فروغ دینا اور نئی نسل تک بزرگوں کی قربانیوں کو پہچانا ہے ، 23مارچ یوم تجدیدِ عہد ہمیں اس عزم پر مزید پختہ کرتا ہے کہ ہم اس دھرتی کی حفاظت اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر سر سبز و شاداب پاکستان کے کے لیے ایک ہزار پودے عوام میں تقسیم کئے گئے تقریب کو کرونا وائرس کی وجہ سے محدود رکھا گیا اور مین بازار میں عوام میں ماسک بھی تقسیم کئیے، تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یوم پاکستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی پھالیہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!