گورنمنٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین میں تقریب تقسیم انعامات

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین:گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات. ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے گورنمنٹ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. ڈی پی او نے کالج کی طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی. ویمن سیفٹی ایپ کا مقصد خواتین کی مشکلات کو حل کرنا ہے: ڈی پی او ساجد کھوکھر

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 نومبر 202) ضلع میں امن و امان کے قیام کے حوالہ سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے ڈی پی او کو امن اوارڈ سے بھی نوازا گیا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے گورنمنٹ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ڈی پی او کی آمد پرطلبہ نے شاندار استقبال کیا.

تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والےطلبہ و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں. آپ سب اپنے مقصد اور وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری محنت کیساتھ تعلیم حاصل کریں.استاد قوم کے معمار ہیں. استاد کا احترام ہم سب پر لازم ہے. استاد کا احترام کریں کیونکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں ایک ستون کا کردار ادا کرتے ہیں.

تقریب میں خطاب کے دوران کالج کی طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ کے بارے آگاہی دی گئی، بتایا گیا کہ اس کا مقصد خواتین کی مشکلات کو حل کرنا ہے، یہ ایپ خصوصی طور پر خواتین کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ وہ ہراساں ہونے یا کسی مشکل صورتحال میں مدد کی کال دے سکیں یہ ایپ ’گوگل پِلے اسٹور‘ پر موجود ہے اور اس کے علاوہ یہ ڈاون لوڈ کرنے میں آسان اور مفت ہے، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دفتر، کالج یا گھر میں بھی خواتین کو ہراساں کیے جانے کی صورت میں شکایت کے لیے ہیلپ لائن اس ایپ میں موجود ہے.

تقریب کے اختتام پر پرنسپل کالج میاں محمد اکرم و دیگر عملہ کی جانب سے مہمان خصوصی ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کو ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے حوالہ سے امن ایوارڈ سے نوازا گیا اور تقریب میں بطور چیف گیسٹ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی،کالج سٹاف اورطلبہ و طالبات نے اپنی کارکردگی اور محنت سے پروگرام کو چار چاند لگادیئے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین میں تقریب تقسیم انعامات

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!