منڈی بہاوالدین: شہر و دیہات گلی محلوں میں بننے والے تھڑے اور غیر قانونی قبضہ مافیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ قبضہ مافیاء سے جگہ کو واگزار کرانے کے لیے آپریشن کلین اپ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نگینہ چوک کو انشاءاللہ لبرٹی لیول پر خوبصورت بنا کر پنجاب کا مثالی شہر بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر سے تجاوزات اور گراں فروشی کے خلاف پیرا فورس کو مکمل اختیارات کے ساتھ پاک کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ آپریشن کلین اپ بلا تفریق کرنے کی حکمت عملی اقدام پر زور دیا ہے اور مخلص اور باعزت شہریوں اور تاجروں سے توقع کی ہے کہ وہ پیرا فورس سے تعاون کرینگے ورنہ قانون کے مطابق خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
مصنوعی مہنگائی اور زخیرہ اندوزی بڑا جرم ہے جو دکاندار عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے لوٹ مار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جس میں بھاری جرمانوں کے علاؤہ جیل جانا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلیم نے مزید کہا چوکوں چوراہوں پر مختلف حربوں سے قبضے کرکے شہر کی خوبصورتی تباہ کر دی ہے حالانکہ منڈی بہاوالدین گیٹوں میں موجود قلعہ نما اندرون شہر گلبرگ کامنظر پیش کرتا تھا لیکن مافیاء نے حلیہ بگاڑ دیا ہے
