کینیڈانےپاکستان اوربھارتی مسافروں کی آمدپرپابندی لگادی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کینیڈا کی حکومت نے پاکستان اور بھارت سے آنے والے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا اطلاق 30 روز کیلئے ہوگی۔ پابندی کا اعلان کینیڈین وزارت صحت کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ اس دوران پاکستان اور بھارت سے مسافر پروازیں کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔ تاہم کارگو پروازیں جاری رہیں گی۔ بھارت سے آنے والی مسافروں پر پابندی کا فیصلہ وہاں بڑھتے کیسز اور کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے 30 روزہ پابندی کے بعد پی آئی اے نے بھی کینیڈا جانے والی پروازیں معطل کردی ہیں۔

اس سے قبل برطانیہ کی جانب سے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے بھارت کو سی کیٹگری کے ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے، جب کہ کرونا وائرس کے حالیہ پھیلاؤ کے پیش نظر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنا دورہ انڈیا بھی منسوخ کر دیا تھا۔ مقامی اطلاعات کے مطابق بورس جانسن کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ باہمی رائے سے کیا گیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے آنے والی پروازوں کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔ فیصلہ بڑھتے کرونا کیسز کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق 10 روز کیلئے ہوگا، تاہم اس میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ صورت حال میں بھارت کرونا وائرس کا گڑھ بن گیا ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ 3لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ جو دنيا بھرميں يوميہ متاثرين کی سب سے بڑی تعداد ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کینیڈانےپاکستان اوربھارتی مسافروں کی آمدپرپابندی لگادی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!