ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسی نیشن کی کامیاب مہم اور صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا.
منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14جنوری 2022 ) تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد شاہد ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، فوکل پرسن برائے ای پی آئی رافعہ ناہید، فرحان فیض اور دیگر افسران کو این سی او سی کی جانب سے شیلڈز اور خصوصی سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ جس پر ضلع بھی کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی و صحافتی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد شاہد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسینیشن: منڈی بہاءالدین میں 50% کارکردگی کیساتھ بہترین ضلع قرار
پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاﺅالدین میں جاری رہنے والی خصوصی ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران 12 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے 12 لاکھ 8 ہزار 713 بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ ضلع میں جاری مہم کے دوران مقرر کردہ ہدف سے زائد 17 لاکھ 50 ہزار 247 بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی اور اس طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن پر رہا۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کوویڈ مہم کی شاندار کامیابی پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین اور ان کی ٹیم کو شیلڈز اور خصوصی سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ حکومت کا فوکس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسی نیٹ کر کے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ بناناہے ،حکومت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کوونا ویکسی نیشن کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذٰا متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس اور میڈیا کا بھی قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس خصوصی انسداد کورونا ویکسی نیشن قومی مہم میں حصہ لیں تا کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بناسکیں ۔
انہوں نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ضلع میں محکمہ صحت کی کاوشوں سے ریڈ ویکسی نیشن کا ٹارگٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے اور اس تسلسل کو برقرار رہنا چاہیئے ۔
