کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں کرفیو نافذ کرنے کی وارننگ جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت کی طرف سے تمام تر کوششوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی مسلسل انتباہات کے باوجود بدقسمتی ہے کہ خلاف ورزیوں کی مسلسل نشاندہی کی جارہی ہے ، سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس

ریاض ( اخبارتازہ ترین ۔ 07 فروری2021ء) وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلوب نے عوام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور احتیاطی پروٹوکول پر سختی سے عمل نہ کرنے پر وارننگ جاری کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرفیو کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ معاشرے کے ممبروں کے ہاتھ میں ہے اور جب ضرورت پیش آئی تو کرفیو کے فیصلے کو منظور کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تمام تر کوششوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی مسلسل انتباہات کے باوجود بدقسمتی ہے کہ خلاف ورزیوں کی مسلسل نشاندہی کی جارہی ہے ، گذشتہ ہفتہ کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں 31 ہزار 868 پروٹوکول کی خلاف ورزیوں کی تادیبی کاروائی کی گئی ہے تاہم اس میں گزشتہ ہفتے کی مجموعی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل الشلوہب نے کورونا کی تمام احتیاطی تدابیر اور احتیاطی پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کرفیو کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے ، انہوں نے وزارت صحت کے ترجمان کے اس بیان کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی سب سے زیادہ فیصد معاشرتی اجتماعات کی وجہ سے تھی ، اہلکار کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور سخت اقدامات کو مسلط کرنے کے سلسلے میں مستقل تشخیص پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے 20 ممالک سے آنے والے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی لگادی تھی ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق پاکستان ، متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکہ ، انڈونیشیا ، اٹلی ، برازیل سے سعودی عرب آنے والے شہریوں پر ہوگا ، جب کہ برطانیہ ، ترکی ، جنوبی افریقہ ، فرانس ، لبنان ، مصر ، بھارت اور جاپان کے شہریوں پر بھی ملک میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے ، سعودی میڈیا کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ہیلتھ پروفیشنلزاور سفارتکاروں سمیت عام غیرملکی شہریوں اور ان کے خاندان پر بھی ہوگا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں کرفیو نافذ کرنے کی وارننگ جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!