کمشنر گوجرانوالہ کا منڈی بہاوالدین کا دورہ، تکمیل شدہ ترقتاتی سکیموں کے بورڈز جلد از جلد لگانے کی ہدایت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26اگست2021) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری کی واضح ہدایات کے مطابق سرکاری افسران کے پاس کارکردگی دکھانے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، انہوں نے افسران سے کہا کہ تکمیل شدہ ترقیاتی سکیموں کے سائن بورڈز مقامی پارلیمنٹرین کی مشاورت کے بعد جلد از جلد لگائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میںمختلف سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ حافظ غلام مرتضیٰ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان، ایکسیئن بلڈنگ، روڈز، ایم اینڈ آر کے افسران علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ریونیو سٹاف ، حکومتی واجبات کی وصولی، دیہی مراکز مال، اراضی ریکارڈ سنٹرز ، بلاک کھیوٹ ، میوٹیشن ایشوز، ریونیو کورٹ کیسز ، پٹوار سرکلز ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، کورونا ویکسی نیشن، انسدادڈینگی و پولیو، شجرکاری، قیمت ایپ، ریویو آف منڈی ایپ، اوور سیز کمیشن پاکستانیز اورسالانہ ترقیاتی سکمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے گوجرانوالہ ڈویژن میں اولین پوزیشن حاصل کر چکا ہے جس پر کمشنر نے کہا کہ زیرالتوا کورٹ کیسز کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے چیف سیکرٹری کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے ا فسران سے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ضلع میں صحت، تعلیم، پرائس کنٹرول ، کلین اینڈ گرین مہم، روڈ انفراسٹرکچر ،سٹیزن پورٹلز، سرکاری محکموں کی کارکردگی اور دیگر مفاد عامہ کے امور کے حوالے سے جائزہ لینا ہے ۔ انہوں نے ا فسران کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں اپنی موجودگی، دفتری اوقات کی پابندی، صفائی ستھرائی کے نظام ، فیلڈ ورکس اور اوپن ڈور پالیسی پر خصوصی توجہ دیں ۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس ہے اور اعلیٰ حکام کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی پراجیکٹ کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی خدمات کو ترقیاتی کاموں کا لازمی حصہ بنایا جائے اور روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں ذاتی دلچسپی لے کر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں جہاں فنڈز کی کمی ہو گی وہاں ضلع کی انتظامی امورز اور بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ قبل ازیں کمشنر نے دیہی مرکز مال یونین کونسل پاہڑیانوالی کا دورہ کیا۔ انہوں نے دیہی مر کز مال پر آنے والے مختلف سائلین سے بات چیت کر کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز مال کے قیام کا مقصد ہی قانون گوئی کی سطح پر زمینداروں کو ان کی دہلیز پر ہی اراضی ، انتقالات و فرد ملکیت کی نقول کی دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کمشنر گوجرانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کر کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں صحت میں جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کمشنر گوجرانوالہ کا منڈی بہاوالدین کا دورہ، تکمیل شدہ ترقتاتی سکیموں کے بورڈز جلد از جلد لگانے کی ہدایت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!