کروناکیسز: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنےکا امکان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کرونا کیسز کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس دوپہر 2 بجے طلب کرلی۔

وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت گلگت بلتستان کے وزیر بھی شرکت کریں گے۔ کرونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے اور بچوں کے امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلائی گئی ہے جس میں امتحانات اور چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے15 اگست تک چھٹیوں میں اضافے کی تجویز دے رکھی ہے۔

کرونا ایس او پیز سمیت نئے تعلیمی سال سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ واضح رہے کہ اين سی او سی کے مطابق ملک ميں کرونا کيسز کی شرح 7.8 رپورٹ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کرونا کے 52 ہزار291 ٹيسٹ کيے گئے جبکہ 24 گھنٹے ميں کرونا کے 4 ہزار 119 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے ميں کرونا سے مزيد 44مريض انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات 23 ہزار131 ہوگئیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کروناکیسز: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنےکا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!