covid vaccination

کروناویکسینیشن نہ کرانےوالےشہریوں پر پابندیوں کافیصلہ

این سی او سی نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے بدھ 29 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے پر مختلف شہروں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ 8 شہروں میں کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کر رہے ہیں۔ ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راول پنڈی، میر پور، مظفر آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثرا افراد کی تعداد کے تناظر میں متعدد فیصلے کیے گئے لیکن اب پابندیوں کو لگانے یا اٹھانے کا فیصلہ متاثرہ افراد کی تعداد نہیں بلکہ متعلقہ اضلاع یا شہر میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد پر ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق کرونا پابندیوں میں نرمی کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 سے ہوگا۔ جب کہ اجلاس میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پابندیاں لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسد عمر نے بتایا کہ اس وبا سے باہر نکلنے کا واحد راستہ ویکسین ہے۔ تاہم جہاں کرونا وائرس اور ویکسین نہ لگوانے والوں کی شرح زیادہ ہوگی وہاں ایس او پیز کی سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

حاملہ خواتین
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ خواتین ملک کی 50 فیصد آبادی کا حصہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ برابر کی تعداد بلکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔ اس موقع پر انہوں نے منفی پروپگنڈہ یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حاملہ خواتین کو کرونا سے کوئی خطرہ نہیں ۔ ویکسین ان کیلئے زیادہ مددگار ثابت ہوگی۔

بچوں کیلئے ویکسین کا اعلان
معاون صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کیلئے بھی ویکسین کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم تعلیم کے سلسلے جو جاری رکھا جا سکے۔ بچوں کو یہ ویکسین مکمل طور پر مفت میں لگائی جائیں گی۔

پابندیاں
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 40 فیصد کم ویکسی نیشن والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر یکم اکتوبر سے مختلف پابندیاں لگائی جائیں گی۔ جن 8 شہروں میں نرمی کی گئی ہے وہاں اجتماعات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ ان 8 شہروں میں ہفتے میں 7 روز ریسٹورینٹس کھولے جا سکیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں