کرسمس کی تیاریوں کے حوالے سے منڈی بہاءالدین میں امن کمیٹی کا اہم اجلاس

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احسان الحق ضیاءنے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں، مسیحی برادری کے لوگ ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کی ہر خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ کرسمس کے تہوار کو جوش و جذبے سے منانے کیلئے چرچوں ، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

منڈی بہاﺅلدین (ایم.بی.ڈین نیوز 15 دسمبر 2021 ) ان خیالا ت کا اظہا را نہوں نے آج یہاں کرسمس کی تیاریوں اور امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل،سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمران خان، سکیورٹی انچارج ظفر رانجھا، ممتاز علماء کرام، اقلیتی ممبر سیموئیل سائم اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احسان الحق ضیاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین ایک پرامن ضلع ہے جہاں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار مکمل جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی بھائیوں کے حقوق کا خیال رکھنا ریاست اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے کرسمس بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی نوجوان کو ٹکر، مزاحمت پر مسیحی نوجوان قتل

انہوں نے میونسپل کمیٹی کے فسران کو ہدایت کی کہ کرسمس کے موقع پر چرچوں اور کرسچین آبادیوں میں صفائی ستھرائی کیلئے بھر پور فوری اقدامات کئے جائیں اور لائٹنگ کا مناسب بندوبست کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے علماء کرام کو باور کرایا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین، مذہبی ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک و قوم کے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جس کیلئے ہمیں مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے ،اخوت اورامن کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارے ملک کے دشمن اپنے مقاصد میں ناکام رہیں۔

اس موقع پر ممتاز علمائے کرام نے ضلعی انتظامیہ اور مسیحی برادری کے نمائندوںکو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کی تجاویز بھی سنی گئیں۔ تجاویز سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائے خیر بھی کرائی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کرسمس کی تیاریوں کے حوالے سے منڈی بہاءالدین میں امن کمیٹی کا اہم اجلاس

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!