کراچی: شہر قائد میں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بدک کر بھاگ گیا جس پر مقامی افراد نے بے قابو بھینسے پر گولیاں برسادیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گزشتہ روز بھینسے کو فائرنگ کرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا۔ مویشی کے مالک معین الرحمان نے ناتجربہ کار قصائی منگوایا جس کی وجہ سے جانور بھاگ گیا۔ جانور قابو میں نہ آیا تو مالک نے مسلح ساتھیوں کی مدد لی اور بھینسے پر شدید فائرنگ کی گئی۔ کلاشنکوف، ریپیٹر اور ٹی ٹی کے ذریعے بھینسے کو نشانہ بنایاگیا اور کئی مقامات پر اسے روکنے کے لیے فائرنگ کی گئی اور ٹانگ پر گولی لگنےسے بھینسا زخمی ہو گیا.
کراچی: کراچی کے علاقے یونیورسٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں قربانی کے لئیے لایا جانے والا بھینسا بپھر گیا
کراچی: رسی توڑ کر بھاگنے والے بھینسے کوسیکوریٹی گارڈزاورلوگوں نے فائرنگ کرکے زخمی کیا
کراچی: بھینسے کو 20 سے زائد گولیاں ماری گئیں
کراچی: زخمی ہونے کے باوجود بھینسا بھاگتا pic.twitter.com/N1axmkbss4
— A B khan (@ABkhan37385379) July 21, 2021
پولیس نے واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرکے 8 مسلح افراد کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ باقی 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔ اینیمل ایکٹ کی دفعہ سمیت مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے پاس اسلحے کے لائسنس موجود ہیں.
کراچی کی ملیر کورٹ ميں قربانی کے جانور پر فائرنگ کرنےکے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی، جہاں پولیس نے گرفتار 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تمام ملزمان عمران، زبیر،عطا الرحمان، نورعلی، وسیم، معین، سلمان اورعرفان کی 10,10 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی
