ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب انور سعید کنگرا کی ہدایت پر زیر نگرانی جناب ڈی ایس پی سرکل صدر محمد خالد ملک نے سرچ آپریشن کیا. سرچ آپریشن میں ایس ایچ او سٹی،سو ل لائنز،صدر،کٹھیالا شیخاں نفری سمیت،ایلیٹ فورس،سی ٹی ڈی لیڈیز پولیس،ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی کانسٹیبلان نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا منڈی بہاءٰالدین میں قائم جھگیوں میں سرچ آپریشن
سرچ آپریشن کا مقصد مشکوک افراد پر نظر رکھنا اور نشاندھی کرکے کاروائی کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب انور سعید کنگرا کا کہنا ہے کہ امن و امن کے قیام کیلئے تمام کوششیں بروئےکار لائی جائیں گی۔
