ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 143 نوٹس جاری

Dengue Patient
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکرن ارشد، ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار، ڈپٹی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 28 جولائی 2025 ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار نے اجلاس کو ان ڈور، آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، مشتبہ کیسز، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 21 جولائی سے 26 جولائی 2025 تک 518 ٹیموں نے ان ڈور سرویلینس کے تحت 5 ہزار 975 گھروں کو چیک کیا جبکہ 65 آئوٹ ڈور ٹیموں نے 1 ہزار 288 گھروں کو چیک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 143 نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں اور محکموں کے یوزرز اپنے اپنے ہاٹ سپاٹ ایریاز کو روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قبرستانوں، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروی سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر کی چھتوں پر اور پودوں کی کیاریوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بننے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں، اس معاملے میں کسی قسم کی لاپرواہی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 143 نوٹس جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!