ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ریسکیو کے افسران و اہلکاران نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 اپریل 2021 ) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی قیادت میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ریسکیو کے افسران و اہلکاران نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا۔ گزشتہ روز فلیگ مارچ میں پاک فوج، رینجرز اور ریسکیو کے افسران و اہلکاران نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

فلیگ مارچ کا آغاز دپٹی کمشنر آفس سے شروع کیا گیا جو اندرون شہر مختلف علاقوں اور اہم شاہرات سے ہوتا ہواواپس ڈپٹی کمشنر آفس میں اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو رونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا پیغام دینا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ، پولیس اور انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائی گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاءجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا مریضوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ فلیگ مارچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں افسران نے رمضان بازار اور دیگر بازاروں کا سر پرائز وزٹ کیا۔

انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے مختلف سٹالز کے معائنے کے علاوہ سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ترجیح ہے، عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں چینی 20 روپے رعائت کے ساتھ 65 روپے فی کلو جبکہ 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 55 روپے بچت کے ساتھ 375 روپے فی تھیلا مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں کریانہ، مشروبات ، کھجور، گوشت، انڈے عام مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

طارق علی بسرا نے کہاکہ تمام رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے تا کہ صارفین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ رمضان بازاروں میں خریداری سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ریسکیو کے افسران و اہلکاران نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!