ڈپٹی کمشنر کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ، عوام الناس کو ماسک پہنائے اور کرونا کے حوالے سے آگاہی فراہم کی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ساتھ قائم ہلال احمر کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر مرتضیٰ پراچہ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہیداور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں 60سے 70سال تک کی عمر کے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کے عمل سے گزرنے کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کے مختلف وارڈز، کمروں اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی دیگر طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کوویڈ 19کے حوالے سے مختلف مارکیٹوں کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے مارکیٹ میں عوام الناس کو ماسک پہنائے اور کرونا کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے کہا ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے اور اس سے بچاﺅ کے لیے احتیاط کے طور پر بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھویا جائے ، سینی ٹائیزراور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پبلک مقامات پر کرونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کرونا سے بچاﺅ سے متعلق حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروائیں اور اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ، عوام الناس کو ماسک پہنائے اور کرونا کے حوالے سے آگاہی فراہم کی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!