ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او کی مذہبی جماعت کی جانب سے تشدد میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاران کی عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14اپریل 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ڈی پی او سید علی رضا کی ایک مذہبی جماعت کی جانب سے پرتشدد واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاران کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

دریں اثناءگزشتہ روز ایک مذہبی جماعت کی جانب سے اٹھ آر ڈی رسول کے مقام پر ہونے والے پر تشدد واقعہ میں تین پولیس اہلکاران شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آج ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی پی او سید علی رضا نے نئے ڈی ایچ کیو میں ان کی عیادت کی ، انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکاران سے فرداًفرداً ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے زبردست کام کیا ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جس جرات، بہادری اور جذبے سے آپ نے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دی ہیں۔ ہم اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کا منڈی بہاوالدین میں عظیم الشان کانفرنس، مرکزی امیر حافظ محمد سعد حسین رضوی کی شرکت

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ سے زخمی پولیس اہلکاران کے علاج معالجہ سے متعلق ضروری معلومات حاصل کیں اور انہیں ہدایت کی کہ ان قوم کے ان سپوتوں کے علاج معالجہ کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان کی مکمل صحت یابی تک تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پولیس اہلکاران نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لہذا یہ ملک و قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، ان کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں