ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی مختلف آڑھتوں پر جا کر اپنی نگرانی میں سبزی و پھلوں کی بولی کروائی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22اپریل 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا اور بولی کے عمل کا جائز ہ لیا – انہوں نے مختلف دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی نگرانی میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر نیلامی کروائی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سبزی و پھل منڈی میں گزشتہ دنوں کی نسبت قدے کمی نظر آ رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مارکیت کمیٹی کے افسران و اہلکاران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے عوام کی اعلیٰ معیار کی سبزیاں اور پھل مناسب قیمتوں پر مہیا کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے جو باقاعدگی سے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی مختلف آڑھتوں پر جا کر خود اپنی نگرانی میں سبزی و پھلوں کی بولی کروائی ۔

انہوں نے آڑھتی حضرات کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔انہوںنے مذید کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیاجا رہا ہے۔ پرائس ایکٹ کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آرز اور گرفتاریوں عمل میں لائی جائیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی مختلف آڑھتوں پر جا کر اپنی نگرانی میں سبزی و پھلوں کی بولی کروائی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!