ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سول ہسپتال سے ملحقہ رہائشی فلٹس کا دورہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28جولائی2021 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ رہائشی فلٹس کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل ،ڈی او بلڈنگ قرار شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے نئے ڈی ایچ کیو سے ملحقہ تعمیر شدہ رہائشی فلیٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوڈسی او ہیلتھ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اور ڈی او بلڈنگ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سات بلاکس پر مشتمل 54 رہائشی فلیٹس کا نئے ڈی ایچ کیو کے ساتھ ہی تعمیراتی کام مکمل کر کے رہائش کیلئے محکمہ صحت کے حوالے کر دئیے گئے تھے۔ جن میں سے 3رہائشی بلاکس خالی ہیں جبکہ بقیہ 4 بلاکس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف رہائش پذیر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے رہائشی فلیٹس کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جو فلیٹس الاٹمنٹ کے باوجود خالی ہیں ان کی الاٹمنٹ کو فوری طور پر کینسل کر دیا جائے۔ انہوں نے ڈی او بلڈنگ اور محکمہ صحت کے افسران کو رہائشی فلیٹس کے گرین بیلٹس کی صفائی، جھاڑیوں اور گھاس پھوس کی تلفی، برساتی پانی کی نکاسی اور سیوریج کے نظام کی درستگی کے علاوہ خالی رہائش گاہوں کی خصوصی دیکھ بھال کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے رہائشی فلیٹس میں ادویات اور دیگر طبی سامان کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈی او بلڈنگ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور رہائش گاہوں سے ملحقہ خالی پلاٹس سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے سے وابستہ تمام افراد معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذٰا ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور مریضوں کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کے ساتھ پیش آئیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سول ہسپتال سے ملحقہ رہائشی فلٹس کا دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!