ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے مانگٹ میں ڈیجیٹل گرداوری کے آن لائن عمل کا معائنہ کیا

patwari mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے مانگٹ میں ڈیجیٹل گرداوری کے آن لائن عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے فصل کی گرداوری،کاشت ، خسرہ نمبر اور مشترکہ کھاتہ کی معلومات بھی حاصل کیں۔ فصل کی گرداوری رپورٹ ڈیجیٹل گرداوری موبائل ایپ کے ذریعے موقع پر اپ لوڈ کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04 جنوری 2022 ) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ ڈیجیٹل گرداوری حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے جو کہ دور جدید میں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ گرداوری کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے آن لائن سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے کسانوں کو ان کی دہلیز پر اجناس کی کاشت اور پیداوار کا تعین آسان ہو رہا ہے جبکہ زمینوں سے متعلقہ راستوں کے تعین ، پانی ، اراضی کی تقسیم جیسے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل گرداوری سے نا صرف فصلوں کا ڈیٹا بیس تیار ہو رہا ہے بلکہ بوقت ضرورت یہ ڈیٹا دیگر مقاصد کیلئے بھی نا صرف بروئے کار لایا جا سکے گا بلکہ مالکان و حقداران زمین کے شناختی کارڈ کے اندراج بھی ممکن ہو سکے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نئے بننے والے ریسٹ ہاﺅس اور آفیسرز کالونی کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میٹریل کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پرانہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ایکسیئن بلڈنگ قرار شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے.

حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراءکے بعد ترقیاتی محکموں کے سربراہان جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرتے ہوئے تمام پہلوﺅں پر کڑی نظر رکھیں، کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے محکموں کے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں اور تمام سکیموں کی بر وقت تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتا رہوں گا، ترقیاتی سکیموں میں معیار اور رفتار کا توازن ہی قابل قبول ہو گا اور کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے مانگٹ میں ڈیجیٹل گرداوری کے آن لائن عمل کا معائنہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!