ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور اسلامیہ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی او ایلیمنٹری عبدالحفیظ ، ڈپٹی ڈی او مختار بدر، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر عذرا پروین، ہیڈ ماسٹر اسلامیہ ہائی سکول اور دیگر بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21 مارچ 2022 ) سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبوں کے علاوہ اساتذہ کی حاضری ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکول کے مختلف کمروں میں جا کر طلباء کو تعلیم حاصل کرتے دیکھا ، انہوں نے اساتذہ سے بچوں کی تعلیم کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر پرنسپل نے سکول کے مختلف مسائل کے حوالے سے گزارشات بھی پیش کیں جس کو ڈپٹی کمشنر نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ بعدا زاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ و سٹاف کی حاضری ، جنرل صفائی ستھرائی کے علاوہ طلباء کو تعلیم حاصل کرتے دیکھا اور ان سے درس و تدریس کے مختلف سوالات کئے۔ جن کے جوابات ملنے پر انہوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر انہوں نے ہیڈ ماسٹر کو سکول کی بہتری کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ عصری تعلیمی تقاضوں کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اساتذہ پر واضح کیا کہ تعلیم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ایک فرد اور قوم کو آگاہی حاصل ہوتی ہے اور قوم کو تشکیل دینے والے افراد کے احساس و شعور کو بیدار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ حکومتی ہدایت کے مطابق طلباء کو تعلیم دی جائے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بھرپور رہنمائی کر کے ان کو اچھا شہری بنانے میں بھی مدد کی جائے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور اسلامیہ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!