ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے شہر میں قائم پر ائس مجسٹریٹ ڈیسک کا اچانک دورہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاو ¿الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19مارچ 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے شہر میں قائم پر ائس مجسٹریٹ ڈیسک کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز د یگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پھلوں، سبزیوں اور کریانہ شاپس کے سٹالز کا معائنہ کیااور وہاں پر رکھی گئی اشیاءکے معیاراور مقدار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر شہریوں نے پر ئس مجسٹریٹ ڈیسک کے قیام کو ایک مثبت اقدام قرار دیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میںپر ائس مجسٹریٹ ڈیسک کا قیام شہریوں کے پرزور مطالبہ پر کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصدجہاں کہائی بھی اشیاءکی قمیتوں ، معیار ، مقداراور کوالٹی کے متعلق کوئی شکایات ہوں، موقع پر مو جودہ پرائس مجسٹریٹ اور عملہ فورا کاروائی کر کے شکایات کا ازالہ کر تے ہیں تاکہ شہریوں کو مقرر کردہ قمیتوں پر اشیاءکے حصول میں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے اور اس سسلے میں بازاروں اور مارکیٹوں میں سر کاری عملہ میگافون کے ذریعے اعلانات کر کے عوام الناس کو اپنی موجودگی کا احساس بھی دلاتاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کامیابی سے جاری ہے او اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام مجسٹریٹس صاحبان اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ہیں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے شہر میں قائم پر ائس مجسٹریٹ ڈیسک کا اچانک دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!