ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور عملی مظاہرہ کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان نے کہا ہے کہ عملی مشقوں کا مقصد ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی مختلف محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سب سے اہم کردار ریسکیو اور ریلیف کا ہوتا ہے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جولائی2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاﺅالدین میں جیل انتظامیہ کے زیر اہتمام جیل ہذٰا پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی مظاہرہ کے معائنہ کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل شمشاد خان، محمد معصب بلال گوندل، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس جیل محمد عامر، محمد وسیم، محمد ثاقب رضا، سمیع اللہ گوندل اور دیگر جیل سٹاف بھی موجود تھا۔

عملی مظاہرہ میں لاءانفورسمنٹ ایجنسیز، پنجاب پریژن، پاکستان رینجرز، پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ہیلتھ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان شرکت کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس عملی مظاہرے کا مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا اور متعلقہ محکموں کے مابین مربوط تعاون اور پیشہ وارانہ ستعداد کار میں اضافہ کرنا ہے تاکہ پیشگی تےاری کرکے بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ موک ایکسرسائزمیں حصہ لینے والی ٹیموں نے پیشہ وارانہ طور پر متحرک انداز میں حصہ لیا جس میں میڈیکل اور فائر فائٹنگ کی مشقیں کی گئیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے الرٹ اور تیار ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور عملی مظاہرہ کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!