ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نے اوورسیز پاکستانی شہری کا 20 کروڑسے زائد مالیت کا گھر واگزار کروا کر اس کے حوالے کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27مئی2021) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نے اوورسیز پاکستانی شہری کا 20 کروڑسے زائد مالیت کا گھر واگزار کروا کر اس کے حوالے کر دیا ۔

ترجمان ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی حمزہ علی نے بتایا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری نے کچھ عرصہ پہلے پھالیہ میںواقع اپنا مکان بعض افراد کو کرایہ پر دیا تھا۔کرایہ دار مالک مکان کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اوورسیزشہری کے ڈیڑھ کنال پر مشتمل وسیع وعریض گھر پر قابض ہو گئے۔جس کی اطلاع ملنے پر اوورسیز پاکستانی نے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کو دادرسی کیلئے درخواست دی ۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار اور ممبر اوورسیز کمیٹی فیصل عمران گوندل نے پولیس کے ہمراہ فوری قانونی کاروائی کرتے ھوئے گھر کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر مالک مکان کے حوالے کر دیا۔

مالک مکان نے اپنے گھر کی واگزاری پر ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے ممبران کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ اووسیز کمیشن آف پاکستان ایک بہترین ادارہ ہے جو اووسیز پاکستانیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں اور اس ادارے کو اپنی خدمات جاری رکھنی چاہیئں تا کہ بیرون ملک پاکستانی دیار غیر میں پر سکون رہ کر بہتر طور پر خدمت کر سکیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نے اوورسیز پاکستانی شہری کا 20 کروڑسے زائد مالیت کا گھر واگزار کروا کر اس کے حوالے کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!