dollar rate in pakistan today

ڈالر 200روپے کی سطح سے نیچے آگیا

مقامی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا شروع ہونے والا سلسلہ پیر کو بھی برقرار رہا۔ پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 70پیسے کی کمی سے قیمت 199.06روپے کی سطح پر آگیا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی ڈالر 2.25 روپے سستا ہوگیا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور قیمت میں ایک روپے 60 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو بھی ڈالر کی قدر میں 2.50روپے کی کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر دالر کی قدر میں 4 روپے سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا فرق صرف36پیسے رہ گیا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 197.50روپے ہوگئی ہے جس سے لگتا ہے کہ آئندہ دنوں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا بھی قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی عدم استحکام کی صورتحال میں بہتری آنے اور ایم ایف پروگرام کی بحالی کے قوی امکانات کے باعث ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباوٗ میں کمی آگئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں