چوہدری ریاض فاروق ساہی کی نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سے ان کے آفس میں ملاقات

featured
Share

Share This Post

or copy the link

چوہدری ریاض فاروق ساہی کی نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سے ان کے آفس میں ملاقات

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 19 جولائی 2021)چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی صاحب رکن مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان کی منڈی بہاؤالدین میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر صاحب سے ان کے آفس میں ملاقات ۔ ساجد کھوکھر صاحب کو ضلع منڈی بہاؤالدین میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور ان کو سید ابو الاعلیٰ مودودی رح کا ترجمہ والا قرآن پاک پیش کیا ۔جس پر ساجد کھوکھر صاحب نے اپنی خاص پسندیدگی کا اظہار فرمایا اور خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

ساجد حسین کھوکھر صاحب کا مزید کہنا تھا کہ میں جماعت اسلامی کے لوگوں کی دل سے قدر کرتا ہوں ÷ساجد کھوکھر صاحب نے بتایا کہ وہ خود بھی اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن رہے ہیں ۔ ریاض فاروق ساہی صاحب کے بارے میں ساجد کھوکھر صاحب کا کہنا تھا کہ آپکی بہت تعریف سنی ہے اور میں آپ سے ملاقات کا خواہش مند تھا ۔۔

ساجد حسین کھوکھر صاحب نے منڈی بہاؤالدین میں امن و امان کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے خصوصی تعاون کی پیشکش کرنے پر ریاض فاروق ساہی اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ جس پہ ریاض فاروق ساہی صاحب نے ان کو اپنی اور جماعت کی طرف سے مکمل سپورٹ کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں گے اور منڈی بہاؤالدین ضلع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔

اس موقع پر ان کے پی آر او اجمل وحید گل نے ڈی پی او صاحب کو جے آئی یوتھ کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں کام اور پولیس سے تعاون کی تفصیلات سے خصوصی طور پہ آگاہ کیا جس پر انھوں نے جے آئی یوتھ کی تحسین فرمائی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چوہدری ریاض فاروق ساہی کی نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سے ان کے آفس میں ملاقات

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!