پی ٹی آئی حکومت نے سالانہ 9.174ارب ڈالر سود اور قرض واپس کیا

loan
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنے دورمیں اوسطاً سالانہ 9.174 ارب ڈالر سود اورقرضے کی مد میں ادائیگی کی جب کہ (ن)لیگ نے اپنے 5سالہ دور میں اوسطاً سالانہ 5.414 ارب ڈالر سود اور قرضے کی مد میں ادا کیے تھے۔

پی ٹی آئی حکومت نے اگست2018 سے اکتوبر2021 تک 38.8 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ لیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران پی ٹی آئی حکومت نے 29.815ارب ڈالر غیر ملکی قرضے واپس کیے۔ دستاویزات کے مطابق یکم اگست 2018 تا 31 اکتوبر 2021 تک حکومت پاکستان نے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر 38.8 ارب ڈالر لیے، جس میں قرضے کی مد میں 37.857 ارب ڈالر جبکہ گرانٹس کی مد میں 1.007 ارب ڈالر وصول کئے۔

اگست 2018سے اکتوبر2021 تک 39 مہینوں میں وفاقی حکومت نے 29.815ارب ڈالر اصل زر اور سود کی مد میں (اوسطاً 9.174 ارب ڈالر سالانہ) ادائیگیاں کیں، جولائی2013 سے جون2018 تک 5سال میں (ن)لیگ نے 49.762 ارب ڈالر غیر ملکی قرضے لیے جبکہ 5 سالوں میں 27.071 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔

پانچ سالوں میں (ن) لیگ حکومت نے 22.691 ارب ڈالر خالص قرضہ حاصل کیا اور 27.071 ارب امریکی ڈالر (اوسطاً سالانہ5.414 ارب ڈالر) غیر ملکی قرضہ واپس کیا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پی ٹی آئی حکومت نے سالانہ 9.174ارب ڈالر سود اور قرض واپس کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!