پی ٹی آئی منڈی بہاءالدین کے ارکان کا پارٹی چھوڑنے کا اشارہ؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور:ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کو پنجاب میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ترین گروپ اور ناراض ارکان کے بعد دیگر ارکان کی سیاسی مستقبل کے حوالے سے پریشانی بڑھ گئی ہے، حکمران جماعت کے ارکان حالات کے پیش نظر نئے آشیانے ڈھونڈنے لگے۔ پی ٹی آئی کے جنوبی اور وسطی پنجاب کے 12 سے 14 ارکان کے سپیکر سے رابطے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے انکار کے بعد ارکان نے ق لیگ سے امیدیں لگا لیں ہیں، متحدہ اپوزیشن کی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کی پیشکش پر پی ٹی آئی ارکان نے پیشگی مبارکبادیں بھی دیں۔ پی ٹی آئی کے جنوبی اور وسطی پنجاب کے 12 سے 14 ارکان کے سپیکر سے رابطے میں ہیں ، رابطہ کرنے والوں میں ایک اہم محکمہ کے صوبائی وزیر بھی شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کا اجلاس ختم؛ حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا ’اشارہ‘

تمام ارکان نے چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراوا دی ہے، ارکان نے آئندہ الیکشن ق لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان ارکان کی خواہش پر انہیں مثبت اشارہ دے دیا ہے، اگلے چند دنوں میں مذکورہ ارکان کا چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کا قومی امکان ہے

رابطہ کرنے والے ارکان کا ترین یا عبدالعلیم گروپ سے تعلق نہیں ہے، اس سے قبل ان ارکان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان ارکان کا تعلق قصور، اوکاڑہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، رحیم یار خاں سے ہے. رابطہ کرنے والوں کا تعلق حافظ آباد، سرگودھا، راولپنڈی، مری، منڈی بہاءالدین سے ہے جبکہ فیصل آباد، لاہور، گجرات ، جھنگ سمیت دیگر علاقوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پی ٹی آئی منڈی بہاءالدین کے ارکان کا پارٹی چھوڑنے کا اشارہ؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!