پھالیہ پولیس کی کاروائی: 5 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکل، موبائل، اسلحہ و کار برآمد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی شاندار کارروائی. نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے تین ملزمان گرفتار

05 لاکھ روپے نقدی، لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، موٹرسائیکل، موبائل فون،ٹیبلٹ، اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد. ملزمان کی نشاندہی پر 13 مقدمات ٹریس کئے گئے

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 فروری 2022) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پھالیہ راجہ فخر بشیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام ، ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم عامر شاہین گوندل اور ڈی ایس پی پھالیہ راجہ فخر بشیر کو خصوصی ٹاسک دیا.

یہ بھی پڑھیں: لیدھر: نامعلوم چور غریب کسان کے تمام مویشی لے گئے، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکےجاوید عرف جیدو نقب زن گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں جاوید، عثمان اور فیصل شامل ہیں جن کے قبضہ سے پانچ لاکھ روپے نقدی، لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، موٹرسائیکل، ایل سی ڈی، کمپیوٹر، پارچہ جات،فوٹو کاپی مشین، ڈی وی ڈی پلئیرز، ڈش ریسیورز، واٹر پمپ، اسلحہ سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال کی جانے والی کار برآمد کرلی.

ملزمان سے دوران تفتیش 13 مقدمات ٹریس ہوئے جن سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے، ڈی پی او انور سعید کنگرا کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پوری طرح متحرک ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ پولیس کی کاروائی: 5 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکل، موبائل، اسلحہ و کار برآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!