ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 06 ملزمان گرفتار 03 کلاشنکوف 01 رائفل 223 بور 02 پسٹل برآمد
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 23 اگست 2021) ضلعی پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے 03 کلاشنکوف 01 رائفل 223 بور اور 02 پسٹل برآمد،کاروائی تھانہ سول لائن، صدر اور پاہڑیانوالی کے علاقہ میں کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ، اہم انکشافات متوقع ، ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر
