پولیس نے منڈی بہاوالدین کے جعلی وزیراعظم کو چالان کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پولیس نے منڈی بہاوالدین کے جعلی وزیراعظم کو چالان کر دیا. شہری نے نمبر پلیٹ پر ’وزیراعظم‘ لکھ لیا، چالان پر آپے سے باہر

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 31 جولائی 2021) : پنجاب میں شہری نے موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ کی جگہ ’وزیراعظم‘ لکھ لیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کیا گیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔ منڈی بہاؤالدین میں توصیف رضا نامی شہری نے موٹر سائیکل پر وزیراعظم لکھ لیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے 200 روپے کا چالان کیا گیا تو شہری آپے سے باہر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہری کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے میں نے موٹر سائیکل خریدی تو اس پر وزیراعظم لکھا تھا، دو سال سے کسی کی جرأت نہیں ہوئی کہ مجھے روک کر چالان کرے، آج دو سال بعد ان کی جرأت کیسے ہوئی میرا چالان کرنے کی. غصے سے بپھرے شہری کا کہنا تھا کہ ’میں اسلحہ بھی بیچتا ہوں، میرے پاس اسلحہ موجود بھی ہے، میرے خلاف ایف آئی آر نہیں کٹی، جاؤ میرے خلاف مقدمہ درج کروادو۔‘

ویڈیو کے دوران عقب موجود دوسرے شہریوں نے نوجوان کی حرکت دیکھ کر اس کا مذاق اڑاتے ہوئے آخر میں نعرہ لگایا کہ ’وزیراعظم توصیف رضا زندہ باد۔‘

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پولیس نے منڈی بہاوالدین کے جعلی وزیراعظم کو چالان کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!