پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی کاروائی. ڈنگہ کے مقامی دکاندار کی دکان اور گودام پر چھاپہ. ایکسپائرڈ ملٹی نیشنل کمپنی کوک پیپسی اور جوسز وغیرہ کا بہت بڑا سٹاک پکڑا گیا جس میں مختلف برانڈ کی مختلف بوتلیں موجود تھیں
محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع گجرات کی ٹیم نے موقع پر تمام بوتلیں ضائع کی اور دکاندار کو جرمانہ کیا. ائے روز پاکستان کے کسی بھی حصے کو دیکھ لیں ایکسپائرڈ چیز کھانے کی وجہ سے کئی بچوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں جن میں منڈی بہاؤدین گجرانوالہ سے واقعات بھی موجود ہیں
لیکن اس کے باوجود کچھ ظالم انسان دوسروں کے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں جن کو صرف اپنے منافع سے غرض ہوتا ہے۔ یہ ظالم لوگ اپنی چیز کے پیسے پورے لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی دوسروں کو دو نمبر یا ایکسپائرڈ چیز فروخت کرتے ہیں.
ایسے ظالم لوگوں کی نشاندہی کیا کریں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فورا اطلاع دیا کریں تاکہ خدانخواستہ کل کو اپ کے بچے کی باری نہ ائے. یہ ہمارے معاشرے کا المیہ بن گیا ہے جب تک کوئی بڑا حادثہ نہیں ہو جاتا کوئی کاروائی یا کوئی فکر نہیں ہوتی۔