پاہڑیانوالی (احسان نازش سے)پاہڑیانوالی مین چوک جی ٹی روڈ پہ واقع حسن موبائل شاپ پہ چوری کی وارادت۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی سے سو میٹر دوری پر نامعلوم چوروں نےرات کی تاریکی میں دکان کی چھت پھاڑ کر دکان میں موجود تقریباً 70لاکھ روپے کے قیمتی موبائل فون چرا کر رفو چکر ہو گئے ۔
پاہڑیانوالی میں چوری کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوامی حلقو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔نذیر شیراز صدر بزنس فورم پاہڑیانوالی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں اگر ہمیں تحفظ نہ ملا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔اس موقع پرپولیس تھانہ پاہڑیانوالی کے ایس ایچ او نےکہا کہ بہت جلد چوروں کا سراغ لگا کر ان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔
