پاہڑیانوالی: ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزمان گرفتار، ڈی پی او

pahrianwali rape case
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤ الدین میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ /ملزمان گرفتار. منڈی بہاؤ الدین پولیس کی سپیشل ٹیم نے خصوصی آپریشن کے بعددونوں ملزمان کو الگ الگ شہروں سے گرفتار کیا۔ترجمان پنجاب پولیس

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 6 جنوری 2021)پاہڑیانوالی: ملزم اشتیاق احمد عرف شکوکو بھکر سے گرفتار کیا گیا جبکہ حسنین کو گجرات کے علاقے کنجاہ سے گرفتار کیا گیا۔ 20دسمبر کو پیش آنے والے واقعہ کی ایف آئی آر منڈی بہاؤ الدین پولیس نے اطلاع ملتے ہی درج کرلی۔ ترجمان پنجاب پولیس

یہ بھی پڑھیں: نائب امیر جماعت اسلامی کی پاہڑیانوالی آمد، 16 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ پر شدید مذمت

وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈ ی پی او منڈی بہاؤالدین نے ڈی ایس پی پھالیہ سرکل کی سربراہی ٹیم تشکیل دے کر کیس کی خود نگرانی کی۔ پولیس نے روایتی مہارت اور جدید ٹیکنالو جی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

یہ بھی پڑھیں: ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی، باپ صدمے سے چل بسا

تفتیش کے بقیہ مراحل پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا ئیں دلوائی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیر و ٹالرینس پالیسی کی ہدایت کر رکھی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاہڑیانوالی: ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزمان گرفتار، ڈی پی او

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!