dollar rate in pakistan

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کے نرخ 400 روپے جبکہ فی اونس 3 ڈالر بڑھ ہوگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے اور 10 گرام 343 روپے بڑھ کر 96 ہزار 794 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ اپریل 2021ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے سے 1758 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 1380 روپے جبکہ 10 گرام 1183.12 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 22.44 ڈالر پر آگئی۔ پاکستان میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے.

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے مہنگا ہوگیا۔ یورو اور برطانوی پاؤنڈ سستے جبکہ یو اے ای درہم اور سعودی ریال مہنگے ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کے نرخ 57 پیسے بڑھ گئے۔ آج (پیر کو) ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم، دینار سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔

currency rate today  

پاکستان میں گزشتہ ہفتے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 169.65 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا، اس سے قبل مارچ 2020ء میں ڈالر کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے پر پہنچے تھے

اپنا تبصرہ لکھیں