ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی پنجابی فلم’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اب فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ وہ پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کی پنجابی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ سے فلموں میں قدم رکھ رہی ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے نام اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی شامل ہیں۔

فلم کا پوسٹر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے اور یہ پوسٹر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ رواں برس عیدالفطرپرسینما کی زینت بنے گی۔ جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم کو ملنے والے تنقیدی تبصروں پر کہا ہے کہ کسی کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے لوگوں کی کوششوں کو سراہیں۔ ہم نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے امید ہے آپ کو ہماری فلم پسند آئے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!