ووٹ کا اندراج ہر پاکستانی کا بنیادی حق بھی ہے، یاسر حمید

election
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم فروری 2022 )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید کی زیر صدارت ووٹر کی اہمیت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر نادرا محمد عمران، ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن عابد ایوب گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اشرف، ممبر عورت فاﺅنڈیشن بخش گوندل اورسیکرٹری رہبر ویلفیئر سوسائٹی محمد اکرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ووٹرز کی اہمیت اور عورتوں کے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔اجلاس میں نادرانے دیہاتی علاقوں میں شناختی کارڈکے اجراء اور ووٹ کے اندراج کے عمل کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید نے کہاکہ ووٹ کا اندراج ہر پاکستانی کا بنیادی حق بھی ہے۔کسی بھی شخص کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کے بروقت اندراج کیلئے شہری اپنا اندراج کرائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ شہری اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کو یقینی بنا سکیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کے اندراج اور اس کی ہمیت کےلئے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ووٹ کا اندراج ہر پاکستانی کا بنیادی حق بھی ہے، یاسر حمید

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!