وزیراعظم پٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنےکا اعلان کریں گے، پرویز خٹک کا دعویٰ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

نوشہرہ: وزیردفاع پرویزخٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کرنےکا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ روس اوریوکرین تنازع پربات کریں گے جب کہ معیشت اورعالمی چیلنجز پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔ تاہم خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بلند و بانگ دعوے کردیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ اس کے لیے حکومت 250 ارب روپے کی سبسڈی دے گی جس سے پیٹرول سستا ہوجائے گا اور 4 ماہ تک دوبارہ قیمت میں اضافے نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پرویز خٹک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی 5 روپے کم کی جائے گی۔ لیکن پرویز خٹک کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا اور بجلی کی قیمت کم کیا ہوتی بلکہ الٹا اس میں 5 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیراعظم پٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنےکا اعلان کریں گے، پرویز خٹک کا دعویٰ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!