وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز الہی شہباز شریف کو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ ق لیگ سے کچھ نہیں ملے گا
،جن کی کمر میں درد ہووہ عدم اعتماد نہیں لاسکتے۔ اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، پی ڈی ایم کیلئے ہمارا کنٹینر دستیاب ہے کرایہ پر لے سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے حوالے سے منڈی بہاوالدین آمد کے موقع پر گفتگو
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 فروری 2022) منڈی بہاءالدین میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو چوہے شور مچادیتے ہیں، پی ڈی ایم میں شامل سب لوگ پٹے ہوئے ہیں،انہیں کنٹینر چاہیئے تو کرائے پر دے دیں گے،پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن سے مل کر مدرسے کے بچوں کے ساتھ سیاست کرنا چاہتی ہے.
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا 18 تاریخ کا دورہ منڈی بہاءالدین ملتوی کر دیا گیا
انہوں نے کہا کہ کرپشن کیسز کی رفتار پر وزیر اعظم بھی غیر مطمئن ہیں، شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کرکے عدالت نہیں گئے، شام کو زرداری کی دعوت کردی، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ کام عدالتوں کےدیکھنے کے بھی ہوتے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی انڈسٹری زراعت اپنے پاوں پر کھڑی ہوچکی ہے، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بھی کم ہوجائے گی، مہنگی بجلی نواز حکومت کے مہنگے معاہدوں کا نتیجہ ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی وزیر اعظم 23 سال بعد ماسکو جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مقصود چپراسی کا کیس جلدی شروع ہوگا، خواہش ہے کہ کیس لائیو دکھایا جائے، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم 18 فروری کو منڈی بہاءالدین میں جلسے خطاب کریں گے،انہوں نے جلسہ گاہ اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعظم پاکستان منڈی بہاوالدین میں 30 ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔
ضلع کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ فنڈز ہیں۔دو یونیورسٹیاں،سرائے عالمگیر تا منڈی ڈبل کارپٹ روڈ ،60 بیڈز پر مشتمل سٹی ہسپتال، مانو چک سے رسول بیراج تک روڈ کی تعمیر سمیت دیگرمنصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا منڈی بہاوالدین آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ضلعی صدر امن کمیٹی مرزابشارت بیگ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں ،کاروباری حلقوں اورصحافیوں کی کثیرتعداد اس موقع پر موجود تھی
