واٹس ایپ نے اپنے گروپ وائس کال فیچر میں تبدیلیاں متعارف کرادیں

whatsapp
Share

Share This Post

or copy the link

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنی گروپ وائس کال میں متعدد فیچرز اپ ڈیٹ کردیے۔ گروپ کال فیچر میں نئے ٹولز شامل کرنے کا مقصد گفتگو کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنا ہے۔

واٹس ایپ نے گروپ وائس کال میں یہ تبدیلیاں سال بھر قبل کی جانے والے بہتری کے بعد آئی ہیں۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی فون پر واٹس ایپ ڈیٹا منتقلی کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی تھی۔ اب انسٹینٹ میسیجنگ ایپ کی جانب سے گروپ وائس کال میں نئی تبدیلیاں سامنے لائی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے ایک گروپ میں شامل افراد کی تعداد 512 کردی

تبدیلیوں کے بعد اب جب کوئی شخص گروپ وائس کال میں شامل ہوگا تو ایک بینر نوٹی فیکیشن ظاہر ہوگا۔ پہلے ایسا ممکن تھا کہ اگر گفتگو بڑے پیمانے پر اور آف اسکرین ہو رہی ہے تو کوئی شخص کال میں شرکت سے رہ جائے اور آپ بغیر اس خیال کے بات کرتے چلے جائیں۔

اب ایک بڑا نوٹی فیکیشن ظاہر ہوگا جو یہ بتائے کہ کوئی شخص کال میں شامل ہوا ہے۔ یہ بڑی چیٹس میں بھی ہوگا اور تب بھی ہوگا اگر کسی کا نام اسکرین پر ظاہر ہونے والی لسٹ میں موجود نہ ہو۔

واٹس ایپ جلد ایک اور فیچر بھی متعارف کرائے گا جس میں دیگر لوگوں کی آواز بند کی جاسکے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ کال میں شامل افراد کے اطراف سے آنے والے شور کو بھی خاموش کرایا جاسکے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ نے اپنے گروپ وائس کال فیچر میں تبدیلیاں متعارف کرادیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!