واٹس ایپ میں میسج اور کال کرنا اور بھی آسان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسكو: آئی فون میں پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو ورچوئل وائس اسسٹنٹ ‘سری’ پیغامات پڑھنے اور کال کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر سری کے ذریعے ناصرف پیغامات بھیجے جاسکیں گے بلکہ یہ میسجز پڑھ کر بھی سنائے گی، آئی فون صارفین کو سری کی مدد سے کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سری کی یہ نئی سہولت آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم ‘آئی او ایس 10.3’ اور اس کے بعد کے ورژن میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب واٹس ایپ پر ایک ساتھ تمام گروپس پر پیغام بھیجنا ممکن

وائس اسسٹنٹ بلند آواز میں واٹس ایپ پیغام پڑھ کر سنائے گی۔ سری اَن رِیڈ میسجز(نہ پڑھے گئے پیغامات) کو آواز کے ساتھ پڑھے گی، واٹس ایپ پر نئے میسجز آنے کی صورت میں نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے اور ایپ کھولنے پر نوٹیفکیشن غائب ہوجاتا ہے، ان ریڈ میسجز نہ ہوں تو وائس اسسٹنٹ کا پیغام پڑھنے کا سسٹم کام نہیں کرے گا۔

نئی سہولت کو استعمال کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے آئی فون میں واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں پھر موبائل کی سیٹنگ میں جائیں جہاں ’سیئنگ سری‘ کا آپشن آئے گا اسے کلک کرکے ٹرن آن کرلیں، بعد ازاں واٹس ایپ کو سری کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے ٹرن آن کردیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ میں میسج اور کال کرنا اور بھی آسان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!