واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

واٹس ایپ کے ویب فیچر نے استعمال کنندگان کی زندگی کو بہت سہل کردیا ہے اور اب ڈیسک ٹاپ ورژن واٹس ایپ کے استعمال کنندگان کا اہم ٹول بن چکا ہے، خصوصاً کورونا کے بعد ورک فرام ہوم نے اس کی اہمیت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔

واٹس ایپ ویب کی واحد بڑی خامی یہی ہے کہ اسمارٹ فون کی طرح آپ اس میں مکمل چیٹ کا اسکرین شاٹ نہیں لے پاتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ونڈوز 10 میں اسکرولنگ اسکرین شاٹ کا فیچر نہیں ہے لیکن اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیوں کہ اس کے دیگر بہت سے متبادل موجود ہیں جن کی بدولت آپ چیٹ کا مکمل اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔

طریقہ نمبر 1 ( مائیکروسافٹ ایج براؤزر)
مائیکروسافٹ ایج میں فل پیچ اسکرین شاٹ کا فیچر موجود ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کی بورڈ پر Shift+Ctrl+S دبائیں اور واٹس ایپ ویب چیٹ کو اسکرول کرنا شروع کردیں۔ مکمل ہونے کے بعد Save کے آئیکون پر کلک کردیں۔

طریقہ نمبر 2 ( کروم براؤزر ایکسٹینشن)
گوگل کروم پر متعدد تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو استعمال کندگان کو کروم پر فل پیچ اسکرین شاٹ لینے کی اجازت دیتی ہیں۔ آپ صرف کروم ویب اسٹور پر جاکر کسی فل پیج اسکرین شاٹ ایکٹینشن کی تلاش کریں۔ آپ Go full page, Screenshot tool اور Screenshot master وغیرہ جیسی ایکٹینشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنی منتخب کی گئی ایکسٹینشن کو کروم میں ایڈ کرنے کے بعد واٹس ایپ ویب پر جاکر اس چیٹ کو کھولیں جس کا اسکرین شاٹ لینا ہے۔ چیٹ کھلنے کے بعد ایکسٹینشن پر کلک کرکے اسکرین شاٹ لے لیں۔ واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے مائیکروسافٹ ایج کی طرح کروم کی مستقبل کی اپ ڈیٹس میں اسکرین شاٹ ٹول شامل کرنے کی توقع ہے، اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پھر آپ کو کسی قسم کی ایکسٹینشن کی ضرورت نہیں ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!