ملکوال: منڈی بہاؤالدین کےگاؤں بھاگووال سےسیر کیلئےوادی سون کنہٹی باغ آنیوالا 23 سالہ اکرام اللہ ولد محمد اسلم پاؤں پھسل جانےسے گہرےچشمے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیاموقع پرموجود افراد نےاپنی مدد آپ کےتحت نعش کونکال لیا
خوشاب / نوشہرہ سون سکیسر (اقبال شاہد ، زاہد ملک سے) ریسکیو1122 نےنعش کوٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا اور پولیس نےقانونی کاروائی کے بعدنعش ورثا کے حوالے کردی لمحہ فکریہ یہ کہ ہر سال مذکورہ چشموں میں نہانے والے متعدد افراد ڈوب کر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ گہرے چشموں کے ارد گرد لوہے کی باڑ لگائی جائے تاکہ آئندہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
