nepal airplane

نیپال میں طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا، ویڈیو وائرل

کٹھمنڈو: کسی سڑک پرخراب گاڑی کودھکا لگاتے توآپ نے اکثردیکھا ہوگا لیکن نیپال میں طیارہ کا ٹائرپنکچر ہوا تومسافروں کودھکا لگانا پڑا۔

نیپال کے بجورہ ائیرپورٹ کے رن وے پراڑان کے وقت طیارہ کا پچھلا ٹائرپھٹ گیا اورطیارہ رن وے پرکھڑا ہوگیا۔ طیارے کے مسافروں نے کپتان کی پریشانی دیکھی تونیچے اترکرطیارے کودھکا لگایا اوررن وے سے ہٹایا۔ مسافروں کے طیارے کودھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں صارفین ویڈیو کودیکھ اورری ٹوئٹ چکے ہیں.

https://www.youtube.com/watch?v=Of6erm5B28g

اپنا تبصرہ لکھیں