منڈی بہاوالدین: منڈی بہاوالدین کے نجی کالج کے باہر سے کالج کے ٹیچر کی موٹرسائیکل چوری
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 8 فروری 2022) منڈی بہاوالدین کے نجی کالج پاکستان کالج آف ٹیکنالوجی کے باہر کھڑی ۷۰ سی سی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ چور دن دھیاڑے موٹرسائیکل نمبر MIL 4493 ماڈل 2010 چوری کر کے لے گئے۔
کالج ذرائع کے مطابق جس وقت موٹرسائیکل چوری ہوئی اس وقت بجلی بند تھی اور کالج کے سیکیورٹی کیمرے بند تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے میں کامیاب ہوئے۔۔
