نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکالنے پر ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا

atm
Share

Share This Post

or copy the link

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافہ نافذ کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکالنے پر ٹیکس کٹوتیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 50,000 روپے سے زائد کی یومیہ رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر 0.6 فیصد ٹیکس لگایا جاتا تھا۔

بتایا گیا کہ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس کٹوتی کی مجاز ہوگی۔ اسی طرح غیر منقولہ جائیداد کی خرید، فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی گئی۔

جائیداد کے خریدار کو ریلیف دینے کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ پراپرٹی بیچنے والے یا منتقل کرنے والے کے لیے، ہر سلیب میں 1.5% اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد پراپرٹی کی فروخت پر بیچنے والے کے ذریعے حاصل ہونے والے سرمائے کے نفع کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس کے سیکشن 236C اور 236K میں ترمیم کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 50 ملین روپے (5 کروڑ) تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 50 ملین روپے تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس کی شرح 3 فیصد تھی۔\

اسی طرح 100 ملین روپے (10 کروڑ) تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 3.5 سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا گیا ہے اور 10 ملین روپے سے زائد کی جائیداد کی خریداری پر 4 فیصد کی بجائے 2.5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
1
annoyed
Annoyed
1
surprised
Surprised
0
infected
infected
نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکالنے پر ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!