نئے فیچر سے واٹس ایپ پر اب ’بیک اپ چیٹس‘ بھی محفوظ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واٹس ایپ اپنے کلاؤڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جسے ’’پاس ورڈ پروٹیکشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی۔

اگرچہ واٹس ایپ چیٹس پیغام بھینجنے اور وصول کرنے والے کے درمیان خفیہ ہوتی ہیں، کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا تاہم یہ تحفظ گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ پر محفوظ آن لائن بیک اپ میں نہیں ہوتا۔

اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ بیک اپ میں بھی اب پاس ورڈ پروٹیکشن فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنے آئکلائڈ ڈرائیو بیک اپ تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لئے اب صارفین ایسا پاس ورڈ ترتیب دے سکتے ہیں جو مستقبل کے بیک اپ کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال ہوگا اور جب بھی صارف بیک اپ چیٹس کو بحال کرے گا تو اسے پاس ورڈ کی ضرورت ہوگی۔

جب بھی کوئی بیک اپ چیٹ تک رسائی کی کوشش کرے گا تو واٹس ایپ فوری طور پر فون نمبر کے ذریعے تصدیق لیے بغیر رسائی نہیں دے گا تاہم صارف کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا پاس ورڈ یاد رکھے کیوں کہ پاس ورڈ بھولنے کی صورت میں بازیافت کی سہولت میسر نہیں اور ایسا بیک اپ چیٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بیک اپ کی حفاظت کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والوں کی ذمہ داری ہوتی جو ماضی میں صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس جائز سرچ وارنٹ کے ساتھ قابل رسائی بناتے رہے ہیں تاہم پاس ورڈ پروٹیکشن کے بعد ایسا کرنا بھی ممکن نہیں ہوسکے گا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نئے فیچر سے واٹس ایپ پر اب ’بیک اپ چیٹس‘ بھی محفوظ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!