نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں رد و بدل کر دیا گیا

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین ۔ 30 دسمبر2020ء) نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں رد و بدل کر دیا گیا، یکم جنوری سے پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ ے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے کل نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد کا تحفہ، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

واضح رہے کہ رواں ماہ رہے کہ 15 دسمبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108 روپے 44 پیسے مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر قیمت 70 روپے 29 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں