MC MBDIN

میونسپل کمیٹی کا منڈی بہاءالدین میں تجاوزات کیخلاف آپٔریشن

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25اپریل 2022 )منڈی بہاءالدین میں تجاوزات کیخلاف زبردست ایکشن، تجاوازت کنندگان کو بھاری جرمانے

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کی ہدایت اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین سمیر انتظار چیمہ کی سربراہی میں انسپکٹر انکروچمنٹ رانا پرویز اقبال نے عملہ تجاوزات کاشف مشتاق شبیر عثمانی و دیگر سٹاف کے ہمراہ صدر بازار، گڑ بازار، بانو بازار، محلہ خواجگان ، کالج چوک میں تجاوزات مافیا اور غیر قانونی ہورڈنگ /بل بورڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تجاوز کنندگان کو 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور غیر قانونی ہورڈنگ /بل بورڈز بھی ختم کر دئیے گئے۔

اس موقع پر انسپکٹرانکروچمنٹ رانا پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھوں پر اور دکانوں سے سڑکوں تک قائم کی گئی تجاوزات کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جن کا نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کو ختم کر دیا گیااور تمام سامان اٹھوا دیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ تجاوزات قائم کر کے گاڑیوں، پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کیلئے مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں، فٹ پاتھوں اور عوامی سہولت والی تمام جگہوں پر سے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹا دی جائیں بصورت دیگر مفاد عامہ کے پیش نظر قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں