موسم سرما کی ممکنہ آخری بارش کیلئے تیار ہو جائیں

todays weather
Share

Share This Post

or copy the link

موسم سرما کی ممکنہ آخری بارش کیلئے تیار ہو جائیں، ملک کے کئی شہروں میں بادل برسنے کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فروری کا دوسرا ہفتہ شروع ہونے کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں مین دوبارہ بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

لاہور (تازہ ترین۔ 07 فروری2022ء) میڈیا رپورٹ کے مطابق فروری کے دوسرے ہفتے کے آغاز کے بعد ملک کے کئی علاقوں خاص کر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے، اس باعث لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش ممکنہ طور پر رواں موسم سرما کی آخری بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل کے روز شہر قائد کراچی میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ظاہر کیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ابتدا میں بلوچستان کی شمال مغربی اوربعد میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 16سی18ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ لاہور میں بھی کل بروز منگل دوپہر کے وقت بادل چھائے رہنے اور شہر میں بوندا باندی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شہر میں دھوپ کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت برقرار رہی جس کے نتیجے میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ خیبرپختوںخواہ کے بیشتر حصوں میں بارشیں برسانے والے مغربی ہوائوں کے نئے سسٹم منگل/بدھ کے دوران اثرانداز ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سسٹم کی بدولت خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
موسم سرما کی ممکنہ آخری بارش کیلئے تیار ہو جائیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!