ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ موجودہ موسم میں ہاٹ سپاٹ جگہوں کی مستقل بنیادوں پر لارا سائیڈنگ کی جائے، انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز گنجائش نہیں ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ ٹیمیں اپنی کاروائیوں کے دوران اینڈرائیڈ فون کا استعمال کریں اوراپنی سرگرمیوں کو ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں ۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09 مارچ 2022 )ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر قمر الزمان ڈی ڈی پاپولیشن ویلفیئر آفیسرعتیق الرحمٰن ور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے (28فروری سے 5مارچ )کے دوران 518 ٹیموں نے ان ڈور 76 ہزار 75 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ آﺅٹ ڈور 9 ہزار 575 گھروں کو چیک کیا۔ اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت3 لاکھ 66 ہزار 859 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت29 ہزار 753 کنٹینرز چیک کئے گئے اور ہاٹ سپاٹ کوریج 100 فیصد رہی۔
انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر149نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے محکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ موسم میں انسداد ڈینگی سے متعلق ان ڈور ،آﺅٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مذید بہتری لائیں اور اس کے نتائج کی روشنی میںلاروا سائیڈنگ کاکام بھر پور طریقے سے مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں تاکہ کسی بھی طرح ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ کمیوننٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کمیونٹی کے عملی تعاون کے بغیر مچھروں کی افزائش گاہوں کا خاتمہ ممکن نہیں ۔
